اداکارہ نیلم منیر نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں، مداح دلہے کے بارے میں جاننے کے خواہاں

اردو نیوز  |  Jan 04, 2025

پاکستانی ماڈل و اداکارہ نیلم منیر نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کے دلہے کو عربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

جمعے کو انسٹاگرام پر نیلم منیر نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ ’نئے سال کے ساتھ ہی میں اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہی ہوں، آپ کی دعاؤں کی طلب گار ہوں۔‘

نیلم منیر اور ان کے شوہر کو دبئی کے مختلف مقامات پر رومانوی انداز میں فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 تاہم انہوں نے نکاح یا شادی کے حوالے سے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں اور ان کے مداح جاننا چاہتے ہیں کہ عربی لباس زیب تن کیے ان کا شریک حیات کون ہے۔

مداح اس حوالے سے انسٹاگرام پر ان سے سوالات بھی پوچھ رہے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے کراچی میں مایوں کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں اور اپنی شادی کی تقریبات کے آغاز کی تصدیق کی تھی۔

اس پہلے بھی اداکارہ کی شادی کی افواہیں گردش کرتی رہیں لیکن انہوں نے اس کی تردید کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More