سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 9 فروری کو دھاندلی کیخلاف تحریک نہ چلانا اور سیاسی اتحاد نہ بنانا پی ٹی آئی کی بڑی غلطیاں تھیں۔
ایک انٹرویو کے دوران فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت مقبول لیڈر ہیں، بانی سے ٹرائل کے دوران تین ملاقاتیں ہوئی ہیں، سوشل میڈیا پر منفی مہم نہیں چلانی چاہیے، یوٹیوبر بانی پی ٹی آئی کو قربانی کا بکرا بنا کر پیسے بنا رہے ہیں۔
عطاء تارڑ نے معیشت پر بات کرکے معیشت دانوں کی ہنسی نکال دی ، بیرسٹر سیف
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان دس بارکہہ چکے ہیں یہ ملک اورفوج بھی میری ہے، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمٹ سے لڑائی نہیں چاہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ کرے نیا سال پاکستان کیلئے بہتر ہو تاہم مجھے نہیں لگ رہا کہ ملک کی صورتحال کوئی بہتر ہو گی۔