خیبرپختونخوا اسمبلی میں 2024ء میں 27 بل پاس کئے گئے

ہم نیوز  |  Jan 01, 2025

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سال 2024 کے دوران 27 بل پاس کئے گئے، ایک قانون کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی سے پاس 27 بلز میں 20 باقاعدہ ایکٹ بن گئے، 20 ایکٹس میں 5 نئے اور 15 ترمیمی ایکٹس شامل ہیں۔

وزیراعظم نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا

گزشتہ سال ایوان نے 80 قراردادیں منظورکیں، اسمبلی میں 5 تحریک التوا پیش کی گئیں، مختلف امور سے متعلق ایوان میں 102 سوالات کے جوابات دیے گئے، 19 سوالات کمیٹی کے حوالے کیے گئے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سال 2024 میں 41 توجہ دلاؤ نوٹسز، چار ارکان اسمبلی کی جانب سے استحقاق کے تحاریک جمع ہوئے، اراکین کی عدم دلچسپی کے باعث دس دفعہ کورم کی نشاندہی پر اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More