پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کی جلدی حکومت کو ہے، تحریک انصاف کو نہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ حکومت بیس جنوری سے پہلے سابق چیئرمین تحریک انصاف کو رہا کرنا چاہتی ہے۔ بانی کو گھر پر نظربند ہونے کی پیش کش کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مطالبات کمیٹی میں بتا دیئے ہیں۔ تحریری مطالبات دیئے تو یہ کہیں گے این آر او مانگا جا رہا ہے۔ پاکستان کے جوہری پروگرام پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
صاحبزادہ حامد رضا پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی سے مستعفی
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا کہ مطالبات تحریری دیں گے بھی یا نہیں۔اگر تحریری مطالبات دئیے تو وہ درخواست نہیں ہو گی سیدھے دو مطالبات ہوں گے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بولے کہ ہمارے دو ہی مطالبات ہیں کہ اسیران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن ۔ اسیران میں بانی پی ٹی آئی بھی آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے کوئی احسان نہیں مانگ رہے۔ہم چاہتےہیں حکومت مزید جھوٹے کیس نہ بنائے۔