چیمپئنز ٹرافی سے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑادھچکا

ہم نیوز  |  Jan 15, 2025

چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، فاسٹ بولر جسپریت بمرا بیڈ ریسٹ پر چلے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے جسپریت بمرا کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسپریت بمرا تکلیف کے باعث بیڈ ریسٹ پر چلے گئے ہیں، فاسٹ بولر کرکٹ میں واپسی کےلیے جلد بازی نہیں کریں گے۔

چیمپئنز ٹرافی، بھارتی کپتان روہت شرما کی پاکستان آمد کاامکان

جسپریت بمرا کی کمر کی تکلیف سے متعلق رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں، وہ بورڈر، گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More