حماس نے اسرائیل کیساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی، فلسطینیوں کا جشن

ہم نیوز  |  Jan 16, 2025

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم  حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی، فلسطینیوں نے جشن منایا اورایک دوسرے کومبارکباد دی۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے عہدیدار نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کر دی، قطر اور مصر کی ثالثی میں جنگ بندی اور قیدیوں کے معاہدے کی منظوری د ی گئی۔

سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم  حماس کے ترجمان نے کہا کہ جنگ بندی معاہدہ فلسطینیوں کی ثابت قدمی کاثبوت ہے،معاہدے سے آزادی کے حصول کی راہ ہموارہوگی، معاہدہ فلسطینی عوام، امت مسلمہ اور آزادی پسندوں کی مشترکہ کامیابی ہے۔

اسرائیلی جارحیت اورنسل کشی کو ختم کرنا اولین ترجیح ہے، غزہ کے مظلوموں کی حمایت اور اظہاریکجہتی پر دنیا بھرکے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ معاہدہ  اس بات کا اظہارہے اسرائیلی فوج اپنے کسی ہدف کو حاصل نہیں کرسکی۔

بنگلادیشی افواج کے پی ایس او کی جے ایف17 تھنڈر طیاروں میں دلچسپی

امریکی وزیرخارجہ نے بتایا کہ چند گھنٹے میں جنگ بندی معاہدے کا باضابطہ اعلان ہوجائے گا، یورپی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل اور حماس دونوں جنگ کے خاتمے پر متفق ہو گئے ہیں۔

اسرائیل یرغمالیوں کے بعد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 46 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے بعد فلسطینی سڑکوں پرآگئے، فلسطینیوں نے جشن منایا اورایک دوسرے کومبارکباد دی، جنگ بندی معاہدہ کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More