سعودی عرب اور سیکرٹری اقوام متحدہ کاغزہ جنگ بندی معاہدہ کا خیرمقدم 

ہم نیوز  |  Jan 16, 2025

سعودی عرب اوراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدہ کا خیرمقدم کیا گیا۔

سعودی عرب نے قطر، مصراورامریکی ثالثی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کیخلاف اسرائیلی جارحیت ختم کرنے کیلئے معاہدہ پرعملدرآمد کیا جائے،اسرائیلی فورسزکی مکمل واپسی کیلئے معاہدہ پرثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔

حماس نے اسرائیل کیساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی، فلسطینیوں کا جشن

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے جنگ بندی معاہدے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی سے امدادکی راہ میں حائل رکاوٹیں دورہوں گی۔

جنگ بندی معاہدہ سے دونوں طرف سے قیدیوں کاتبادلہ ہوگا، اب تکالیف کو کم کرنے کوترجیح دی جائے، 15 ماہ کی جنگ کے دوران غزہ کی 23 لاکھ آبادی کئی باربے گھرہوئی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے مزید کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن ہے، فلسطینیوں کوامدادف راہمی تیز کرنے کے لیے تیارہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More