اہم نکات:تحریری مطالبات پیش، پی ٹی آئی کا حکومت سے دو کمیشنز کی تشکیل کا مطالبہ
واخان پر قبضہ کرنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس حقائق کے منافی ہیں، پاکستان
لوئر کرم کے علاقے بگن میں پاڑاچنار جانے والے قافلے پر فائرنگ
پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم اسلام آباد ایئرپورٹ پر قیمتی اشیا سے بھرے بیگ کی مسافر کو واپسی
مذاکرات کا تیسرا دور ختم، حکومتی کمیٹی سات دن کے اندر اپوزیشن کے مطالبات پر باضابطہ جواب دے گیسینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دونوں کمیٹیوں کے درمیان طے پایا ہے کہ حکومتی کمیٹی سات دن کے اندر اپوزیشن کے مطالبات پر باضابطہ تحریری موقف پیش کرے گی۔جمعرات کو سینیٹر عرفان صدیقی نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کمیٹی نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے آزادانہ ماحول میں ملاقات کا مطالبہ کیا ہے، جس کی تائید حکومتی کمیٹی نے کی۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا تیسرا دور ختم ہوا اور دونوں کمیٹیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ اجلاس کی تاریخ کا اعلان سپیکر ایاز صادق کریں گے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات درست سمت میں جا رہے ہیں۔ ’واخان افغانستان کا حصہ ہے، پاکستان افغان سرزمین کا احترام کرتا ہے‘ پاکستان نے کہا ہے کہ واخان پر قبضہ کرنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس حقائق کے منافی ہیں۔جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان وزارت خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ واخان افغانستان کا حصہ ہے اور پاکستان افغان سرزمین کا احترام کرتا ہے۔آج کل واخان کوریڈور پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔واخان افغانستان کے صوبے بدخشان میں شامل ہے۔ یہ تنگ پٹی چار ملکوں، پاکستان، افغانستان، چین اور تاجکستان سے جڑی ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی کا عمران خان کی گرفتاری اور اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیشنز کی تشکیل کا مطالبہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تحریری مطالبات میں چیف جسٹس کی سربراہی میں دو کمیشنز کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔پی ٹی آئی نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں کہا ہے کہ 2017 کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت دو تحقیقاتی کمیشن قائم کیے جائیں۔ ان دونوں کمیشنز میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یا تین حاضر سروس جج شامل ہوں، جنہیں تحریک انصاف اور حکومت کے مابین متفقہ طور پر سات دن کے اندر نامزد کیا جائے۔
جمعرات کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے تحریری مطالبات سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پیش کیے۔
مطالبات میں کہا گیا ہے کہ پہلا کمیشن عمران خان کی رینجرز کے ہاتھوں گرفتاری کے طریقہ کار اور دوسرا کمیشن 24 سے 27 نومبر 2024 کو اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کرے۔پاکستان تحریک انصاف نے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔پی ٹی آئی نے کہا کہ ’اگر ہمارے مطالبے کے مطابق ان کمیشنز کو اصولی طور پر تسلیم نہ کیا گیا اور فوری طور پر قائم نہ کیا گیا تو ہم مذاکرات جاری رکھنے سے قاصر رہیں گے۔‘
لوئر کرم کے علاقے بگن میں پاڑاچنار جانے والے قافلے پر فائرنگ، چارافراد زخمی
خیبر پختونخوا کے لوئر کرم کے علاقے بگن میں پاڑاچنار جانے والے قافلے پر فائرنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔جمعرات کو ضلع کرم کی ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاڑاچنار کی جانب گامزن تھا۔پولیس مطابق فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا، نامعلوم افراد کی جانب سے راکٹ بھی فائر کیے گئے۔
پولیس نے کہا ہے کہ جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔
چار جنوری کو ڈپٹی کمشنر پر ہونے والے حملے کے بعد کرم میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ پاڑا چنار کے حساس علاقوں میں پولیس، ایف سی اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات ہیں۔مہینوں کے پرتشدد واقعات میں تقریباً 130 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، تاہم عمائدین اور حکومت کی کوششوں سے یکم جنوری کو متحارب فریقوں کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کیے گئے۔حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات، ’مثبت پیشرفت کے لیے پُر امید ہیں‘
صالح سفیر عباسی، اردو نیوز اسلام آباد
وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہو گیا ہے۔آج ہونے والے مذاکرات میں پاکستان تحریک انصاف اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کرے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر آج کے مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے لیے پُر امید ہیں۔دوسری جانب حکومتی مذاکراتی ٹیم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے تحریری مطالبات جمع کروانے کے بعد اتحادیوں سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ’جب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان اوپن مذاکرات ہو رہے ہیں تو بیک ڈور مذاکرات کی ضرورت نہیں۔‘
دو جنوری کو اس سے قبل حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہوا تھا، جس میں پی ٹی آئی اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش نہیں کر سکی تھی۔مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد دونوں اطراف سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا تھا اور مذکرات میں تعطل کی چہ مگوئیاں بھی سامنے آ رہی تھیں۔ تاہم گزشتہ ہفتے بانی پی ٹی آئی نے اپنی مذاکراتی ٹیم کو مطالبات تحریری طور پر پیش کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ اور پھر سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی درخواست پر آج 16 جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔پی ٹی آئی نے حکومت سے اپنے تحریری مطالبات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے اور 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کے معاملے کو شامل کیا ہے۔پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم، معاہدے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہپاکستان کے دفتر خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے معاہدے پر فوری اور مکمل عمدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے امید ہے کہ معاہدہ مستقل جنگ بندی کا باعث بنے گا اور انسانی امداد کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج کی اندھا دھند طاقت کے استعمال سے لاتعداد جانوں اور املاک کا نقصان ہوا ہے۔ لاکھوں معصوم فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ بیان کے مطابق اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم نے پورے خطے کو غیرمستحکم کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور پائیدار حل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر قیمتی اشیا سے بھرے بیگ کی مسافر کو واپسیاسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک مسافر کی جانب سے بھولا جانے والا بیگ واپس کر دیا گیا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق، اقبال نامی مسافر حال ہی میں شارجہ سے اسلام آباد پہنچا تھا اور کسٹمز سکینر پر اپنا بیگ چھوڑ گیا تھا۔ جس میں تقریباً 19 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی، ایک لیپ ٹاپ، کریڈٹ کارڈ، رہائشی دستاویزات اور دیگر قیمتی اشیا شامل تھیں۔ ائیرپورٹ انتظامیہ کے عملے نے سامان برآمد کرکے (ایس ٹی ایم) آفس میں جمع کرایا اور امیگریشن کے سسٹم کے ذریعے مذکورہ مسافر کو تلاش کیا۔اطلاع ملنے کے بعد کچھ دیر میں مسافر اپنا سامان وصول کرنے کے لیے ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ انتظامیہ اور دیگر اہلکاروں کی موجودگی میں ایئرپورٹ مینیجر نے سامان دوبارہ چیک کرنے کے بعد مسافر کے حوالے کر دیا۔
آنکھ کی پُتلیوں سے بائیومیٹرک تصدیق کا نظام ’آئرس‘ پاکستان میں کب سے؟
صالح سفیر عباسی، اردو نیوز اسلام آباد
پاکستان کی قومی رجسٹریشن اتھارٹی نادرا اس وقت شہریوں کی جدید اور محفوظ بائیو میٹرک تصدیق کو ممکن بنانے کے لیے آنکھوں کی پتلیوں کی مدد سے بائیو میٹرک تصدیق کے نظام ’آئرس‘ پر کام کر رہی ہے۔نادرا کی جانب سے اس نظام کے سال 2025 کے دوران ہی نفاذ کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا: عمران خانلاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔جمعرات کو چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ نے پولیس سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے ضمانتوں پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔عمران خان کا موقف ہے کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھے۔ ’دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کاروائی کی جا رہی ہیں۔‘درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی آٹھ درخواستیں مسترد کردی تھیں۔