لاہور چڑیا گھر میں جدید ترین ہولو ورس کا انتظام نجی کمپنی کے حوالے

ہم نیوز  |  Jan 17, 2025

لاہور چڑیا گھر میں بنائے گئے جدید ترین ہولوورس کا انتظام نجی کمپنی کے حوالے کردیا گیا۔

بہت جلد شہری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ورچوئل رئیلٹی کے ذریعے مختلف جنگلی جانوروں کو انتہائی قریب سے دیکھنے اورانہیں چھونے کا تجربہ کرسکیں گے،سینما میں جنگلی حیات سے متعلق فلمیں بھی دیکھی جا سکیں گی۔

نادرا کی ویب سائٹ بند ، موبائل ایپ لانچ کرنے اور 3 نئے ریجنل دفاتر قائم کرنیکا فیصلہ

لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر شیخ محمد زاہد نےبتایا کہ ہولوورس میں تین سہولتیں متعارف کروائی گئی ہیں جن میں ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی اور ہولو گرام تھری ڈی سینما کی سہولت شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ورچوئل رئیلٹی میں وی آر کے ذریعے شہری خود کوایک جنگل میں موجود پائیں گے جہاں ان پر خطرناک جنگلی جانورحملہ کرتے محسوس ہونگے، ایسے محسوس ہوتا ہے ایک خطرناک جنگل میں موجود ہیں جہاں ہرقسم کے جنگلی جانور ہیں۔

ورچوئل رئیلٹی کا ٹکٹ 100 روپے، مکسڈ رئیلٹی کا ٹکٹ 200 روپے اور ہولو گرام تھری ڈی سینما کا ٹکٹ 300 روپے ہے، ممکن ہے وہ فیملی پیکج اور اسٹوڈنٹس پیکج متعارف کروائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More