190 ملین پائونڈ کیس میں سزا ، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار

ہم نیوز  |  Jan 17, 2025

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

احتساب عدالت کی جانب سے فیصلے کے وقت عمران خان، بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور دیگر پارٹی رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان کی بریت کی درخواست دائر

عدالتی فیصلے کے بعد جیل عملے نے بشریٰ بی بی کو تحویل میں لے لیا اور اب انہیں بھی اڈیالہ جیل میں ہی رکھا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا سیل پہلے سے ہی اڈیالہ جیل میں تیار کر لیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More