چیمپئنز ٹرافی کی تقریب کے لیے بھارتی کپتان روہت شرما کے پاکستان آمد کے معاملے پر سیکرٹری بھارتی بورڈ دیواجیت سائیکیا کا موقف سامنے آ گیا
اس معاملے پر بھارتی اخبار سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی کوئی تجویز نہیں ملی، یہ آئی سی سی کے ساتھ ہماری گفتگو کا حصہ نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک نازک معاملہ ہے، سب اثرات کو سامنے رکھ کر کوئی قدم اٹھایا جائے گا، بھارت کو اس مسئلے کے حل کے لیے کوئی سمجھوتے کا فارمولا نکالنا پڑے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میزبان ہونے کی وجہ سے پاکستان کو اس صورتحال کا فائدہ پہنچے گا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تمام کپتانوں کا روایتی میڈیا سیشن پاکستان میں ہو گا اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا بھی انعقاد ہو گا جس میں ٹیمیں مدعو ہوں گی۔