ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میں پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو رضوان اور سعود کا سہارا

بی بی سی اردو  |  Jan 17, 2025

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو محمد رضوان اور سعود شکیل نے نہ صرف سنبھال لیا بلکہ 64 رنز پر چار وکٹیں گنوانے والی پاکستانی ٹیم کا پہلے دن کھیل کے اختتام پر سور چار وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز تھا۔

ملتان میں جاری اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی ٹیم کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب آج اپنا ڈیبیو کرنے والے بلے باز محمد ہریرہصرف چھ رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود صرف 11 رنز بنا کر پویلین واپس چلے گئے۔ ان کے بعد آنے والے کامران غلام صرف پانچ جبکہ سابق کپتان بابر اعظم بالترتیب آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس صورتحال میں ایسا لگ رہا تھا جیسے پاکستانی ٹیم آج پہلے دن ہی آؤٹ ہو جائے گی تاہم پھر محمد رضوان اور سعود شکیل نے پاکستانی بیٹنگ کو سہارا دیا۔

محمد رضوان اور سعود شکیل نے 97 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے نہ صرف اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا بلکہ دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں بھی بنائیں۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان کا سکور 143 تھا جبکہ محمد رضوان اور سعود شکیل کریز پر موجود تھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے بولر جیڈن سیلز نے تین پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز: میلکم مارشل کی 13 گیندیں اور 35 برس کا انتظارٹیسٹ کرکٹ میں ’ٹو ٹیئر‘ منصوبہ ’لالچ‘ یا کھیل کی بقا کا واحد راستہ؟وہ تین کرکٹرز جو انڈیا اور پاکستان دونوں کے لیے کھیلے’لاہور میں میچ نہ کھیل کر افغان طالبان کو پیغام دیں‘: انگلش ٹیم پر چیمپیئنز ٹرافی سے قبل دباؤ

https://twitter.com/usama_mewati948/status/1880212724040572975

سعود شکیل کا موازنہ جنوبی افریقہ کے کپتان سے

سوشل میڈیا پر صارفین جہاں ملتان میں دھند والے موسم کے بارے میں بات کرتے نظر آئے وہیں کئی صارفین نے پاکستانی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے پر محمد رضوان اور سعود شکیل کی تعریف کی۔

شاہ زیب علی نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کے وکٹ کیپر نے انتہائی مشکل حالات میں کم بیک کیا۔‘

انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ’ملتان میں محمد رضوان کی ٹیسٹ میچ کی گیارہویں نصف سنچری۔‘

فرید خان نے لکھا کہ ’بری لائٹ کی وجہ سے ملتان میں کھیل رکا لیکن پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا شاندار کم بیک ہے۔‘

ایک صارف سعود شکیل کی تعریف کرتی نظر آئیں۔ انھوں نے لکھا کہ ’اپنے ڈیبیو کے بعد سے سعود شکیل نے پاکستانی ٹیم کو کئی بار مشکل سے باہر نکالا۔ وہ تمام داد و تحسین کے حقدار ہیں۔‘

ایک اور صارف نے سعود شکیل کا موازنہ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا بموما سے کیا۔ اسامہ نے لکھا کہ ’سعود سکیل ٹیسٹ کرکٹ کے نئے بموما ہیں۔ ان کا مزاج، سپن اور فاسٹ بولنگ کے خلاف دفاع انتہائی حیرت انگیز ہے۔‘

کئی صارفین سعود شکیل کو اس بات پر بھی داد دیتے نظر آئے کے انھوں نے اس قدر پریشر والی صورتحال میں نہ صرف پاکستانی ٹیم کو سنبھالا بلکہ نصف سنچری بھی بنائی۔

میچ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ملتان میں ٹیسٹ سیریز کروانے کے پی سی بی کے فیصلے پر بھی سوال اٹھاتے نظر آئے۔

https://twitter.com/AzamJamil53/status/1880160993122414935

عبدالوحید پیرزادہ نے لکھا کہ ’یہ جانتے ہوئے کہ پنجاب میں موسم سرما کے دوران دھند رہے گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے لیے ملتان کو کیوں چنا گیا۔‘

واضح رہے کہ ملتان میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس صبح نو بجے ہونا تھا اور میچ کا آغاز ساڑھے نو بجے متوقع تھا تاہم شہر میں دھند کے باعث میچ کا آغاز تاخیر کا شکار ہوا۔

اعظم جمیل نے اس بارے میں طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’راولپنڈی اور کراچی میں کوئی دھند نہیں لیکن لاہور اور ملتان میں شدید دھند ہے۔ ذرا سوچیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کس وینیو کا انتخاب کرے گا۔‘

تاہم یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی اور قذافی سٹیڈیم لاہور کی تعمیر نو کا کام جاری ہے اور اسی وجہ سے پی سی بی کو یہ میچ ملتان میں منعقد کروائے گئے تھے۔

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز: میلکم مارشل کی 13 گیندیں اور 35 برس کا انتظارٹیسٹ کرکٹ میں ’ٹو ٹیئر‘ منصوبہ ’لالچ‘ یا کھیل کی بقا کا واحد راستہ؟’لاہور میں میچ نہ کھیل کر افغان طالبان کو پیغام دیں‘: انگلش ٹیم پر چیمپیئنز ٹرافی سے قبل دباؤوراٹ کوہلی اور روہت شرما کی خراب فارم: ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا پر انڈیا کا راج کیسے زوال میں بدلا؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More