18سے 21جنوری تک بارشوں کی پیشگوئی، برفباری بھی متوقع

ہم نیوز  |  Jan 17, 2025

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 18جنوری کو ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

18سے 21جنوری کوئٹہ ، زیارت ، چمن ، قلات اور خضدار میں بارش متوقع ہے،راولپنڈی ، اسلام آباد، اٹک ، جہلم اور چکوال میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر مسلسل تیسرے ہفتے کمی ریکارڈ

مری ، گلیات ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید برفباری متوقع  ہے،خیبرپختونخوا میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بارشوں اور برف باری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا، پی ڈی ایم اے کے مطابق سوات ، بونیر، مہمند وزیرستان سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام پیشگی اقدامات کرے،بارشوں کا سلسلہ 18 جنوری سے 22 جنوری تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More