انٹرنیشنل لیگ میں فخر زمان کی شاندار بیٹنگ، ٹیم کو فتح دلا دی

ہم نیوز  |  Jan 17, 2025

متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ہونے والی انٹرنیشنل لیگ میں فخر زمان نے شاندار بیٹنگ سے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل لیگ فخر زمان نے اپنی ٹیم ڈیزرٹ وائپرز کو ایم آئی امارات کے خلاف فتح دلوا دی، ایم آئی امارات کو پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ روز انٹرنیشنل لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی امارات کے درمیان میچ میں ایم آئی امارات نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

پاکستانی فاسٹ بائولر میرحمزہ ڈائیو مارتے زخمی 

ڈیزرٹ وائپرز نے مطلوبہ ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کر لیا، ڈیزرٹ وائپرز کی طرف سے فخر زمان نے شاندار 67 رنز بنائے اور ٹیم کی فتح میں اہم کردا ر ادا کیا۔

انہوں نے 52 گیندوں پر 67 رنزبنائے اس اننگ میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پاکستانی کھلاڑی کو پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More