لاہور اور ملتان میں مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ہے، ملتان میں انڈے سستے ہو گئے۔
لاہور میں مرغی کا گوشت 11 روپے سستا ہوا، جس کے بعد سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کے نرخ 595 روپے ہو گئے، گزشتہ روز گوشت 584 روپے کلو تھا۔
زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 8 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3فیصد رہنے کا امکان
ملتان میں زندہ مرغی کی قیمت میں چار روپے کا اضافہ ہو ا ہے، جس کے بعد زندہ برائلرکا تھوک ریٹ 374 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 388 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
ملتان میں فی درجن انڈے 16 روپے سستے ہوئے ہیں، جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 238 روپے ہو گئی ہے۔گزشتہ روز انڈوں کی فی درجن قیمت 254 روپے تھی۔
فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 384 جبکہ پرچون ریٹ 398 روپے ہے، برائلر گوشت کی قیمت 577 روپے ہے۔