حماس نے رہا یرغمالیوں کی فہرست نہ دی تو جنگ بندی نہیں ہوگی، اسرائیلی وزیراعظم 

ہم نیوز  |  Jan 19, 2025

حماس اور اسرائیل میں غزہ جنگ بندی معاہدے پرعملدرآمد آج سے شروع ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس نے رہا کئے جانے والے یرغمالیوں کی فہرست نہ دی تو جنگ بندی نہیں ہوگی۔

اسرائیلی حکومت نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مزید کہا کہ معاہدہ کی خلاف ورزی کی صورت میں لڑائی دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔

دوسری طرف غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں، 15جنوری سےاب تک اسرائیلی حملوں میں 122 فلسطینی شہید،270زخمی ہوئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی بچے بھی زخمی ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More