بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔
بلوچستان کی وادی زیارت اورگرد و نواح میں 3 انچ برف پڑ چکی ہے۔ چمن، قلعہ عبداللہ، پشین کے بالائی علاقوں میں برفباری سے رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
بارش برسانے والے سسٹم کی انٹری، ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق چمن وگردونواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے، بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جس کے باعث این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ نافذ کردی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مخلتف شہروں میں بھی بارش کی پیشنگوئی کی ہے ، موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی میں بارش متوقع ہے۔