پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ 190ملین پاؤنڈ کا تھا، عطا تارڑ

ہم نیوز  |  Jan 19, 2025

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ 190 ملین پاؤنڈ کا تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اور مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ سے بچ کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اور اسٹاک مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے۔ پاکستان میں باہر سے سرمایہ کاری بھی آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا سڑکوں اور صحت کے مراکز کی تعمیرات جلد مکمل کرنے کے احکامات

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب بڑا ڈاکہ 190 ملین پاؤنڈ کا تھا۔ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس نے بانی پی ٹی آئی کا چہرہ بے نقاب کر دیا۔ پی ٹی آئی کچھ بھی کر لے ان کے پاس کرپشن کا کوئی جواب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے 4 فیصد پر آگئی ہے۔ اور معاشی محاذ پر اچھی خبریں آ رہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے بانی پی ٹی آئی کے کرپٹ ہونے پر مہرثبت کر دی۔ جبکہ عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت کی بہتری کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More