ایک چٹکی دار چینی کے پاؤڈر میں یہ چیز ملا کر ابالیں۔۔ سردیوں میں سر درد سے پریشان ہیں تو جانیں فوری نجات کے چند ٹوٹکے

ہماری ویب  |  Jan 20, 2025

جیسے ہی درجہ حرارت نیچے گرتا ہے، سردرد سمیت کئی موسمی بیماریاں ہمارے معمولات کا حصہ بننے لگتی ہیں۔ ٹھنڈے موسم میں سر درد کی وجہ خون کی گردش، پانی کی کمی، یا دیگر عوامل ہو سکتے ہیں، لیکن کچھ آسان عادات اپنانے سے اس مسئلے کا حل ممکن ہے۔

سردیوں میں سر درد کی بڑی وجوہات:

ڈاکٹرز کے مطابق، سردیوں میں خون گاڑھا ہو جاتا ہے، جس سے سر میں مناسب خون کی گردش متاثر ہوتی ہے۔ ساتھ ہی کم پانی پینے، سائنوس کی پیچیدگیوں، نیند کے معمولات میں تبدیلی اور ناقص وینٹیلیشن جیسے عوامل بھی سر درد کو بڑھا سکتے ہیں۔

بند کمروں میں ہوا کی روانی نہ ہونا اور مسلسل ہیٹر چلانا بھی اس مسئلے کو مزید پیچیدہ بنا دیتا ہے۔

گرم مشروبات کا جادو

ایک گلاس پانی میں خشک ادرک، دارچینی، ہلدی اور کالی مرچ شامل کر کے ابال لیں۔ جب پانی آدھا رہ جائے تو شہد اور لیموں ملا کر خالی پیٹ پئیں۔ یہ نہ صرف سردرد کم کرے گا بلکہ جسمانی طاقت بھی بڑھائے گا۔

ناک کی صفائی

ناک بند ہونے کی صورت میں ڈیڑھ گلاس پانی میں اجوائن اور سمندری نمک ڈال کر بھاپ لیں۔ یہ نہ صرف سانس کی راہ کھولے گا بلکہ سر درد میں بھی آرام دے گا۔

سر کی مالش کریں

نیم گرم تیل سے سر کی مالش کریں۔ یہ سر درد کم کرنے کے ساتھ سکون بھی فراہم کرے گا۔

پانی کا زیادہ استعمال

سردیوں میں پیاس کم لگتی ہے، لیکن خون کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 8 سے 10 گلاس پانی روزانہ پینا ضروری ہے۔ نیم گرم پانی کا استعمال صبح اور رات کو خاص طور پر فائدہ مند ہے۔

وٹامن ڈی کا خیال

سردیوں میں دھوپ کی کمی وٹامن ڈی کی قلت کا باعث بنتی ہے، جو سر درد کی ایک اور وجہ ہو سکتی ہے۔ اپنی غذا میں مچھلی، انڈے، دودھ، پنیر، دہی، مشروم اور نارنجی شامل کریں تاکہ وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔

یوگا کی اہمیت

سرد موسم میں جسم کو گرم رکھنے کے لیے یوگا کو معمول بنائیں۔ یہ نہ صرف جسمانی درجہ حرارت کو برقرار رکھے گا بلکہ دماغی سکون بھی فراہم کرے گا۔

بند کمروں میں تازہ ہوا

کمروں میں مناسب وینٹیلیشن یقینی بنائیں اور ہیٹر کے استعمال کے دوران ایگزاسٹ فین کا استعمال کریں تاکہ کاربن مونو آکسائیڈ کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔

اپنے روزمرہ کے معمولات میں ان سادہ لیکن مؤثر عادات کو شامل کر کے آپ نہ صرف سردیوں کے سر درد سے بچ سکتے ہیں بلکہ اپنی مجموعی صحت کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔ اپنی زندگی کو صحت مند، ہلکا پھلکا اور خوشگوار بنائیں!

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More