پیر کو تعطیل کا اعلان، سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

سچ ٹی وی  |  Feb 14, 2025

17 فروری بروز پیر کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا، تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

جامشورو کے ڈپٹی کمشنر نے 17 فروری بروز پیر کو عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کردیا۔

حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور پبلک سیکٹر بند رہیں گے۔

حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے باعث تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ، عرس کے تقریبات کا آغاز پیر سے ہورہا ہے، جو تین دن تک جاری رہے گا۔

تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان بھر سے تمام عقیدت مندوں نے سہون پہنچنا شروع کر دیا ہے، صوفی بزرگ کے مزار پر تین روزہ تقریبات میں دھمال، قوالی اور مختلف مذہبی رسومات پیش کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ حضرت عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کا عرس ہر سال اٹھارہ شعبان کو شروع ہو کر اکیس شعبان تک جاری رہتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More