سپریم کورٹ نے 14سال قید کی سزا کالعدم قرار دیدی

ہم نیوز  |  Feb 14, 2025

سپریم کورٹ نے 14سال قید سزا کے مجرم کی سزا کالعدم قرار دیدی ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی،وکیل ارشد حسین یوسفزئی نے دوران سماعت دلائل دئیے کہ پولیس بارودی مواد کا بیگ تفتیش میں ثابت نہیں کرسکی،ایک ٹانگ سے معذور شخص کا قصور اتنا تھا اس نے لفٹ لی۔

سپریم کورٹ میں نئے ججز کے بعد سنیارٹی لسٹ اپ ڈیٹ

جسٹس ملک شہزاد نے کہا آج کے دور میں لفٹ لیتے ہوئے سوچ کر بیٹھنا چاہیے، سزا پانے والا نہ موٹر سائیکل چلا رہا تھا نہ اسکا مالک تھا۔

جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ جو موٹر سائیکل چلا رہا تھا اسے تو چھوڑ دیا گیا، جو معذور ہے اسے سزا دیدی گئی،بچپن میں سنتے تھے کہ لنگڑا ہے لیکن بھاگتا تیز ہے۔

2200روپے اضافے سے فی تولہ سونا3 لاکھ6ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا

واضح رہے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More