ملیرایکسپریس وے کو پورٹ تک توسیع دینے پر کام جاری ہے، میئر کراچی

ہم نیوز  |  Feb 15, 2025

میئر کراچی کی زیر صدارت ٹرمینلز اور پورٹ کے علاقے میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے اجلاس، چیئرمین ٹی ایم سی ماڑی پور، پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی اور دیگر حکام  نےاجلاس میں شرکت کی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ملیرایکسپریس وے کو پورٹ تک توسیع دینے پر کام جاری ہے، ملیر ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک چلنے سے شہر پر ٹریفک کا بوجھ کم ہوگا۔

مجھے کیوں نکالا ؟ شیر افضل مروت کے سوال پر قومی اسمبلی میں قہقہے

ٹرک ہولڈنگ ایریا بنانے کے حق میں ہوں، ٹرک ہولڈنگ ایریا کیلئے کے ایم سی ہر تعاون فراہم کرے گی، صرف ان ٹرکوں کو پورٹ جانے کی اجازت ہو جن کے کاغذات کلیئر ہوں فٹنس سرٹیفکیٹ بھی ہونے چاہیے۔

پورے شہر سے ہیوی ٹریفک گزرتی ہے لیکن کے ایم سی کوکوئی ریونیو نہیں ملتا، نیٹی جیٹی پل کی تعمیر و مرمت 40سال کے بعد ہم نے کی ہے، پیپلز پارٹی عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کرنا چاہتی ہے۔

کے پی ٹی فلائی اووراور نیٹی جیٹی پل کے ایکسپنشن جوائنٹس اور مرمت کا کام کے ایم سی کرتی ہے، شہر کی بہتری کیلئے کے ایم سی، کے پی ٹی،پورٹس حکام اور ٹرانسپورٹرز کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More