کرم میں امدادی اشیاء لے جانیوالے قافلے پر پھر حملہ ، گاڑیوں میں لوٹ مار

ہم نیوز  |  Feb 17, 2025

کرم میں امدادی سامان لے کر جانے والے قافلے پر ایک بار پھر حملہ ہوا ہے، حملہ آوروں نے امدادی گاڑیوں میں لوٹ مار بھی کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے علاقے اوچت میں حملہ آوروں کی جانب سے 100 گاڑیوں پر مشتمل ٹرکوں کے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے 7 مقامات سے فائرنگ کرکے گاڑیوں کو لوٹنا شروع کر دیا، جس پر سکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوابی فائرنگ کی۔

کرم کے فریقین کا پشاور میں جرگہ ، سڑکیں کھولنے اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

آخری اطلاعات تک حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ، حالات کشیدہ ہونے پر قافلے کو روک لیا گیا۔

یاد رہے کہ 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے کرم کیلئے روانہ ہوا تھا۔  دوسری جانب ضلع کرم میں متحارب فریقین کے بنکرز کو مسمار کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔  ڈپٹی کمشنر کے مطابق اب تک 183 بنکرز گرا دیے گئے ہیں۔   امن معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More