ٹورنٹو ایئرپورٹ پر طیارے کی کریش لینڈنگ، 9مسافر زخمی

ہم نیوز  |  Feb 18, 2025

کینیڈا کےشہرٹورنٹو ایئرپورٹ پر طیارے کی کریش لینڈنگ، 9 مسافر زخمی ہوگئے۔

ٹورنٹوایئرپورٹ پرڈیلٹا ایئرلائن کاطیارہ تباہ ہوگیا، طیارے میں90 مسافرسوارتھے، طیارے میں سوارباقی مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

امریکا میں ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ، 7 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں اورعملے کی مزید معلومات لی جارہی ہیں جبکہ موقع پرامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکہ کی ریاست ایریزونا کے ایک ہوائی ڈے پر دو چھوٹے پرائیویٹ طیاروں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسکاٹسڈیل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایک طیارہ رن وے سے اتر گیا اور پارکنگ میں کھڑے ایک اور طیارے سے ٹکرا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More