پی ایس ایل 10 کے میچز کی وجہ سے لاہور میں اسکولز کے اوقات کار تبدیل

ہم نیوز  |  Apr 04, 2025

پی ایس ایل 10 کے میچز کی وجہ سے لاہور میں اسکولز کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے۔

محکمہ تعلیم نے 56 سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، صبح 8 بجے اسکول آنے والے طلباء کو سوا سات بجے تک حاضری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں معافی اور بقیہ سزا کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا

ایک بجے چھٹی کرنے والے اسکولوں کو 12 بجے تک چھٹی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے دوران اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق طلباء، والدین اور عملے کی سہولت کے لیے اوقات کار تبدیل کئے گئے ہیں، یہ ہدایات صرف پی ایس ایل میچز کے شیڈول کے دوران قابل اطلاق رہیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More