اداکارہ انمول بلوچ نے شادی کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔
پچھلے کچھ ہفتوں سے ان کی شادی کے بارے میں مسلسل قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، ایک ٹی وی شو میں بھی ان کی شادی کا تذکرہ ہوا۔
اسکرین پر چہرے کے تاثرات کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے، صائمہ قریشی
مارننگ شو میں شریک فلک شبیر نے اس موقع پر اداکارہ کو مبارکباد بھی دی۔ ان افواہوں کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر ان خبروں کا جواب دے دیا ہے۔
اداکارہ ا نمول بلوچ نے لکھا کہ میری ابھی شادی نہیں ہوئی اور جب وقت آئے گا تو میں خود اس خبر کو اپنے مداحوں اور انڈسٹری کے لوگوں کے ساتھ شیئر کروں گی، پیار کیلئے بہت شکریہ۔