اختر مینگل ریڈ زون احتجاج کی ضد پر قائم رہے تو حکومت کے پاس مزید آپشن موجود ہیں، شاہد رند

ہم نیوز  |  Apr 05, 2025

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ اختر مینگل ریڈ زون احتجاج کی ضد پر قائم رہے تو حکومت کے پاس مزید آپشن موجود ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سربراہ بی این پی کے ساتھ وزراء کی کمیٹی کے مذاکرات کے دو دور ہوئے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان نے تمام سیاسی جماعتوں سے سیاسی اتفاق رائے قائم کیا، مذاکرات میں کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ پر بھی اختر مینگل سے بات چیت ہوئی۔

شاہد رند نے کہا کہ سیاسی مذاکرات میں فیصلہ کیا کہ سہراب روڈ تک آنے کی اجازت دی جائے گی، بی این پی ریڈ زون میں احتجاج کرنا چاہتی ہے لیکن اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انسانی فلاح وبہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ بلوچستان میں احتجاج کسی بھی شہری کا حق ہے، احتجاج کہاں اور کتنی دیر کیلئے ہو گا یہ انتظامیہ فیصلہ کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کو مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے کی گئی آفر پر قائم ہیں، اختر مینگل بضد ہیں کہ ریڈ زون میں احتجاج کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ ہے، اگر خلاف ورزی کی گئی تو قانون اپنا راستہ لے گا، حکومت کی کوشش تھی او رہے کہ مذاکرات سے مسائل حل کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ اختر مینگل ریڈزون احتجاج کی ضد پر قائم رہے تو حکومت کے پاس مزید آپشن بھی موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More