قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آخری ون ڈے میں شکست کے بعد کہا کہ یہ سیریز ہمارے لئے مایوس کن رہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کنڈیشن ہمارے لیے مشکل تھی، مثبت چیز یہ ہوئی کہ بابراعظم بہترین کھیلے، سیریز میں دو نصف سنچریاں بنائیں۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، وہ ہر شعبے میں ہم سے اچھا کھیلے، نیوزی لینڈ نے ایشین کنڈیشنز میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔
پی سی بی کا پی ایس ایل میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان
رضوان نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارے لئے ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، امید ہے پی ایس ایل میں لوگوں کو اچھا کھیل دیکھنے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی، بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔