محکمہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں نئے کار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی لگادی گئی۔
پابندی کا فیصلہ موسمی تبدیلی کیوجہ سے ممکنہ خشک سالی کے خطرہ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے صوبے میں نئے کار واش اسٹیشنز بنانے پرپابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پرپابندی کے حکم پر عملدرآمد فوری ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پرپاکستان پینل کوڈ کےتحت کارروائی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔