سچ ٹی وی | Apr 05, 2025
برطانوی آٹو موبائل کمپنی جیگوار نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کے نفاذ کے بعد امریکا کو گاڑیوں کی ترسیل روک دی۔
برطانوی آٹو موبائل کمپنی جیگوار لینڈ روور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف پر جوابی اقدام اٹھاتے ہوئے امریکا کو گاڑیوں کی ترسیل روک دی۔ جیگوار کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کو گاڑیوں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ ٹیرف عائد کرنے کے باعث کیا، شراکت داروں کے ساتھ نئی تجارتی شرائط پر بات چیت کررہے ہیں، کینیڈا میں اپنا پلانٹ بند کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔کمپنی حکام نے مزید کہا ہے کہ جیگوار لینڈ روور امریکا میں لگژری گاڑیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More