چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر دریافت

ہم نیوز  |  Apr 08, 2025

اسلام آباد: نیشنل ریسورسز لمیٹڈ نے چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (این آر ایل) محمد علی ٹبہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ این آر ایل اب تک 13 ڈائمنڈ ڈرل ہولز مکمل کرچکی ہے۔ تمام ڈرل ہولز میں معدنیات کے ذخائر کا پتہ چلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ جبکہ قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پراجیکٹ میں شامل کرنے کا ارادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معدنی وسائل نکالنے میں کامیاب ہوئے تو آئی ایم ایف کو گڈ بائے کہہ سکتے ہیں، وزیر اعظم

واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کے سب سے بڑے ذخائر “ریکوڈک” موجود ہیں جہاں اندازاً 1300 ٹن سونے کا تخمینہ ہے۔ لیکن یہ منصوبہ فی الحال معطل ہے۔ جس کی وجہ سے ملک میں سونے کی پیداوار محدود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More