جوڈیشل کمیشن اجلاس میں آئینی بینچ کیلئے دو نئے ججز کے ناموں پر اتفاق

سچ ٹی وی  |  Apr 17, 2025

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کےلیے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کے ناموں پر اتفاق کرلیا۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ارکان کی شمولیت کے لیے ججز کے ناموں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے کثرت رائے سے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کی آئینی بینچ میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 نئےججزکی شمولیت کےبعد آئینی بینچ میں ججز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل رواں سال 28 فروری کو منعقدہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ 5 ججز کی شمولیت کی منظوری دی گئی تھی۔

اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ میں ججز کی شمولیت کا معاملہ زیر غور آیا تھا، جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے پانچ ججز کی آئینی بینچ میں شمولیت کی منظوری دی تھی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس شکیل احمد، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اشتیاق اِبراہیم کی بھی کثرت رائے سے آئینی بینچ میں شمولیت کی منظوری دی گئی تھی۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں ججز کی تعیناتی سے متعلق کرائٹیریا بنانے کے لیے کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا تھا، کمیٹی نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے آئینی بینچز میں ججز کی شمولیت کے لیے بھی کرائٹیر بنانا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More