کراچی میں کس دن بڑے زلزلے کا خدشہ ہے؟ نجی تحقیقی ادارے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ہماری ویب  |  Jun 04, 2025

"کراچی میں آنے والے حالیہ زلزلے محض معمولی جھٹکے نہیں، انہیں نظر انداز کرنا سنگین غلطی ہوگی۔ جمعرات کی شب سے ہفتے کی رات تک ایک بڑے زلزلے کا خطرہ موجود ہے۔ ہم پر خوف پھیلانے کا الزام لگتا ہے، لیکن ہم صرف عوام اور حکومت کو پہلے سے خبردار کر رہے ہیں تاکہ حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔ اگر حکومت تعاون کرے تو ہم ایک ایسا سسٹم بنا سکتے ہیں جو نہ صرف انسانی جانوں کو محفوظ بنائے گا بلکہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر سائنسی میدان میں نمایاں مقام دلا سکتا ہے۔ ہمیں بیرون ممالک سے سراہا جا رہا ہے، جبکہ اپنے ہی ملک میں ہمیں روکا جا رہا ہے۔ اگر یہاں راستہ بند ہوا تو ہم دیگر ممالک کے ساتھ مل کر یہ مشن جاری رکھیں گے، لیکن اس سے پاکستان ایک تاریخی موقع گنوا بیٹھے گا۔‘‘

کراچی میں زلزلے کا خطرہ، پاکستانی محقق کی گھنٹی: ’’وقت کم ہے، تیاری کریں!‘‘

کراچی ایک بار پھر ممکنہ زلزلے کی زد میں ہے، اور اس بار وارننگ کسی افواہ پر نہیں بلکہ تحقیق پر مبنی ہے۔ نجی ادارے "ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سنٹر" کے سربراہ محمد شہباز لغاری نے اس ہفتے کے دوران ممکنہ شدید زلزلے کا خدشہ ظاہر کر کے سب کو چونکا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر میں حالیہ دنوں میں آنے والے چھوٹے جھٹکے کسی بڑے زلزلے کی پیش خیمہ ہو سکتے ہیں۔

لغاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ ان کے ادارے نے دنیا میں سب سے پہلے زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا ماڈل تیار کیا ہے، جس کے شواہد ان کے یوٹیوب چینل پر موجود ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اگر حکومت تعاون کرے تو پاکستان نہ صرف لاکھوں جانیں بچا سکتا ہے بلکہ عالمی سطح پر سائنسی ترقی کی نئی راہیں بھی کھول سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More