ایران کے سرحدی شہر میں دو پاکستانی قتل

سچ ٹی وی  |  Jun 04, 2025

ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا۔

مقتول پاکستانیوں کا تعلق احمد پور شرقیہ اورکراچی سے ہے۔ دونوں پاکستانی ایران میں حجام کی دکان پرکام کرتے تھے۔

بہاولپور سے تعلق رکھنے والے مجاہد کے بھائی کے مطابق اس کا بھائی کئی سال سے ایران میں مزدوری کرتا تھا، گزشتہ رات ملزمان نے مجاہد کو قتل کرنے کے بعد ویڈیو بھیجی۔

دوسرے مقتول محمد فہیم کے بھائی فاروق کے مطابق ملزمان نے بھائی کو اغوا کرکے تاوان طلب کیا تھا، حکومت سے مطالبہ ہے بھائی کی لاش لانےکا انتظام کیا جائے۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی ضلع بہاولپور سے تعلق رکھنے والے 8 مزدوروں کو ایران میں قتل کردیا گیا تھا۔

ان افراد کو مبینہ طور پر 12 اپریل کو ایران کے ضلع مہرستان میں ایک ورکشاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے ہاتھ پاؤں باندھ کر گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

وہ تقریباً 5 سال سے اس علاقے میں موٹر مکینک کے طور پر کام کر رہے تھے۔

میڈیکو لیگل طریقہ کار اور ضروری دستاویزات مکمل کرنے کے بعد مرنے والوں کی میتیں زاہدان میں پاکستان کے قونصل جنرل کے حوالے کردی گئی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More