اسلام آباد میں ثناء یوسف کا قتل، والد کا سنسنی خیز ویڈیو بیان

سچ ٹی وی  |  Jun 04, 2025

اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے والد کا بیان سامنے آگیا۔

2 جون کی شام فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ملزم عمر حیات عرف 'کاکا' نامی ٹک ٹاکر نے دوستی کرنے کے جواب میں مسلسل 'نا' سننے کے بعد ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کیا۔

ثناء یوسف کے قتل کے بعد ان کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تاہم اب مقتولہ کے والد کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

ویڈیو بیان میں مقتولہ کے والد نے کہا کہ میں سرکاری ملازم ہوں، میری حکومت سے گزارش ہےکہ میرے ساتھ جو حادثہ پیش آیا ہے، اس میں جو بھی ملوث ہے اس کی تحقیقات کی جائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا تنازع نہیں ہے، اس واقعے کی تحقیقات کرکے مجھے انصاف دلایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے ملزم تک حکومت کی پہنچ ہونی چاہیے، حکومت مجھے انصاف دلائے یہ میری حکومت سے اپیل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More