کراچی میں پراپرٹی کی بڑی ڈیل، بینک مکرمہ نے سمٹ ٹاور کتنے میں فروخت کیا ،خریدار کون؟

ہماری ویب  |  Jul 08, 2025

بینک مکرمہ (سابقہ سمٹ بینک) نے کراچی ہیڈ کوارٹر کی عمارت سمٹ بلڈنگ فروخت کردی ہے۔ بلڈنگ کے خریدار سمیہ بلڈرز ہیں جنہوں نے یہ بلڈنگ 12 ارب روپے میں خریدی ہے۔

کراچی کی تاریخ میں پراپرٹی کی تیسری بڑی ڈیل قرار دی جارہی ہے پہلے نمبر پر ریجنٹ پلازہ کی خرید وفروخت ہے۔ کراچی میں ریجنٹ پلازہ کو ایس آئی یو ٹی نے ساڑھے 14 ارب روپے میں خریدا تھا جو شہر کی پراپرٹی کی سب سے بڑی ڈیل قرار دی جارہی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر حبیب بینک ٹاور کی ڈیل ہے۔ حبیب بینک لمیٹڈ نے 2017 میں حبیب ٹاور کو 14 ارب 40 کروڑ روپے میں میگا اینڈ فوربز سے خریدا تھا اور اب سمٹ ٹاور کی فروخت شہر کی پراپرٹی کی تیسری بڑی ڈیل قرار دی جارہی ہے۔

بینک مکرمہ نے سمٹ بینک فروخت کردیا ہے لیکن عمارت کا 60 فیصد کرائے پر لے لیا ہے۔بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پراپرٹی فروخت کا فیصلہ بینک کے مالی استحکام کے لیے کیا گیا ہے۔

بینک مکرمہ لمیٹڈ کو اپنے سرپرست، متحدہ عرب امارات کے معروف سرمایہ کار ناصر عبداللہ حسین لُوتاہ کی جانب سے 5 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری موصول ہوئی ہے اوربینک بورڈ نے کراچی کے کلینن ٹاور کی 12 ارب روپے میں فروخت کی منظوری دی ہے جبکہ 13 ارب روپے سے زائد کے پرانے قرضوں کی وصولی کا عمل بھی مکمل ہونے کے قریب ہے۔ ان اقدامات کے نتیجے میں بینک کے خالص اثاثہ جات میں 50 ارب روپے تک کا اضافہ متوقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More