عید میلاد النبی ﷺ پر 6 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

ہماری ویب  |  Sep 03, 2025

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر ملک بھر میں 12 ربیع الاول 6 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے 6 ستمبر بروز ہفتہ کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر ادارے بند رہیں گے اور عوامی و نجی سطح پر جشنِ عید میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

ملک بھر عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں جلوسوں اور محافل میلاد کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ گلیوں، بازاروں اور عمارتوں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More