خیبر پختونخوا: معاون خصوصی کا سیکریٹری ایجوکیشن کے دفتر پر دھاوا، عملے نے دفاتر چھوڑ دیئے

ہماری ویب  |  Sep 15, 2025

پشاور : وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریلیف نیک محمد وزیر کا مسلح افراد کے ہمراہ سیکریٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے دفتر پر مبینہ طور پر دھاوا بول دیا۔

سیکریٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خالد خان نے وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو صورتحال سے آگاہی کے لیے مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ معاون خصوصی شمالی وزیرستان کی گریڈ 19 کی ضلعی ایجوکیشن افسر (زنانہ) کا زبردستی تبادلہ کر کے گریڈ 18 کی من پسند جونیئر افسر کی تقرری چاہتے تھے۔

سیکریٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خالد خان کے انکار پر معاون خصوصی سیخ پا ہوگئے۔ معاون خصوصی نے دس پندرہ مسلح افراد کے ساتھ سیکریٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے دفتر میں گھس کر عملہ کو دھمکیاں دیں۔

سیکریٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خالد خان کو بھی کال کرکے دھمکیاں دیں اور برا بھلا کہا۔ ایلمینٹری ایجوکیشن سیکریٹریٹ افسران نے بطور احتجاج اپنے دفاتر چھوڑ دیئے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سیکریٹریٹ کا اسٹاف گھروں سے دفتری امور نمٹائے گا۔ یاد رہے کہ ایلیمنٹری اینڈ ایجوکیشن سیکریٹریٹ میں مسلح افراد کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More