برطانوی ادارے نے کہا ہے کہ مدینہ دنیا کا محفوظ ترین شہر اس اعتبار سے بھی ہے یہاں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے۔

اُردو وائر  |  Feb 20, 2022

تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے مدینہ منورہ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق برطانوی ادارے’InsureMyTrip‘ نے دنیا بھر سے تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر کی فہرست جاری کی ہے۔

ادارے نے کہا ہے کہ مدینہ دنیا کا محفوظ ترین شہر اس اعتبار سے بھی ہے یہاں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے۔

ادارے نے فرانس کے دار الحکومت پیرس کو مسافر خواتین کے لیے سب سے کم محفوظ شہر قرار دیا ہے۔

ادارے نے اپنی تحقیق متعدد بنیادوں پر کی ہے جن میں رات کے وقت تنہا خواتین کا سفر کرنا، پر امن طریقے سے گھومنا پھرنا، جرائم کی شرح کم ہونا اور دوسرے لوگوں سے تعاون اور احترام حاصل کرنا شامل ہے۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر تھائی لینڈ کا شہر چیانگ مائی ہے،

تیسرے نمبر پر دبئی ہے،

چوتھے نمبر پر جاپان کا شہر کیوٹو ہے

جبکہ پانچویں نمبر پر چین کا شہر ماکاؤ ہے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More