کندھ کوٹ: راکٹ کا گولہ پھٹ گیا

اُردو وائر  |  Sep 27, 2023

صوبہ سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے گھوڑہ گھاٹ کے ایک گھر میں راکٹ کا گولہ پھٹنے کے نتیجے میں 8 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس افسوسناک واقعے میں 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ راکٹ کا گولہ بچوں کو زرعی زمین سے ملا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔

ایس ایس پی روحل کھوسو کے مطابق بچے راکٹ کا گولہ کھلونا سمجھ کر گھر لے آئے جو دھماکے سے پھٹ گیا اور متعدد افراد زخمی اور جاں بحق ہوگئے۔

روحل کھوسو کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More