جمال شاہ اور فریال گوہر کی طلاق کی اصل وجہ سامنے آگئی

اُردو وائر  |  Sep 18, 2023

جمال شاہ ایک شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار، مصور، مجسمہ ساز اور موسیقار ہیں۔ ان کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ وہ اردو، پشتو، انگریزی اور پنجابی سمیت کئی زبانیں بولتے ہیں۔

حال ہی میں، جمال شاہ آری ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل تیرے عشق کے نام میں نظر آ رہے ہیں جس میں وہ حبا بخاری کے والد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ شائقین نے ڈرامے میں جمال شاہ کی شاندار اداکاری کو بےحد سراہا ہے۔

جمال شاہ کی اس وقت اہلیہ آمنہ شاہ ہیں جو کہ ان کی دوسری بیوی ہیں اور ان سے ان کے دو پیارے بچے ہیں۔

حال ہی میں جمال شاہ آج نیوز کے شو میں فاروق پراچہ کے ساتھ نظر آئے، شو میں جمال شاہ نے سابقہ بیوی اور معروف اداکارہ فریال گوہر سے طلاق کی اصل وجہ بتائی۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک آرام طلب اور سست شخص ہوں جبکہ فریال گوہر بہت صاف ستھرا، عملی اور نظم و ضبط رکھنے والی شخصیت ہیں اور یہی ان کی طلاق کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔

اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کافی آرام طلب شخص تھا، اگر بلب فیوز ہو تو مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں تھی، تاہم فریال چیزوں کے حوالے سے کافی حساس تھیں، وہ ایک منظم انسان تھیں۔ شاید یہی فرق تھا ہم میں ورنہ ہم ایک جیسے نظریات اور خیالات رکھتے تھے۔ ویڈیو کا لنک یہ ہے-

جمال شاہ کی طلاق سے متعلق انکشافات پر مداحوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ چند ایک نے ان سے اتفاق کیا۔ بیشتر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ جمال شاہ عظیم انسان ہیں ورنہ علیحدگی کے بعد تو اکثر جوڑے ایک دوسرے پر تنقید کرتے ہیں نظر آتے ہیں-

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More