News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
میجر مدثر صغیر شہید تمام فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک     حکومت کی توجہ کمیشن کے حصول کیلئے صرف سڑکیں اور بل بنانے پرہے،آصف زرداری     کشیدہ حالات، اسکول کی عمر کے افغان بچے عدم توجہی کا شکار     نوازشریف کیجانب سےکی گئی ہرمتنازعہ تقرری کی پڑتال کریںگے: نعیم الحق     کراچی: کروڑ پتی مالکن کاملازم بچے پر بہیمانہ تشدد     کراچی سمیت دیگر شہروں کے میئرزکو اختیارات ملنے چاہیے، فاروق ستار     مصطفٰی کمال کاعوامی مسائل کے حل کے لیے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان      کراچی کے افق پر پہلی مرتبہ جنگی طیاروں کا فلائی پاسٹ     یومِ پاکستان پر یادگار تحفہ، برج خلیفہ سبز ہلالی پرچم میں بدل گیا     آصف زرداری سے چودھری برادران کی ملاقات، اتحاد پر تبادلہ خیال     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
The Prophet Muhammad's (P.B.U.H) House Model 3D Pictures The Prophet Muhammad's (P.B.U.H) House Model 3D Pictures
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Dunya News
پاکستان کی خبریں Share your views
مولانا صاحب کے ہوتے ہوئے کسی سازش کی ضرورت نہیں: عمران خان [دنیا نیوز] 06 Jun, 2016

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیریوں نے آزادی کی جنگ میں بڑی قیمت دی۔ آزادی کی جنگ لڑنے والا کبھی نہیں مرتا اور غلامی قبول کرنے والے کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔ نیلسن منڈیلا نے 27 سال آزادی کے لیے جیل میں گزارے لیکن پیچھے نہیں ہٹا۔ جنوبی افریقہ کی تاریخ میں نیلسن منڈیلا کو یاد رکھا جائے گا۔ قائداعظم نے ہمیں آزادی دلوائی اور قائداعظم کو اپنی بیماری کا پتا تھا لیکن سمجھوتہ نہیں کیا بلکہ آخری دم تک لڑے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا حق اور انصاف کے لیے لڑنے والے بلند مرتبے پر فائز ہوتے ہیں ۔ اپنی تقدیر خود بدلنا ہو گی نوجوانوں میں جنون اور سیاسی شعور ہے۔ قوم کو اپنی حالت بدلنے کی خود کوشش کرنا ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا پاکستان نے عظیم ملک بننا تھا جو ابھی نہیں بنا ابھی جدوجہد کرنی ہے۔ ہم نے حقوق کی جنگ لڑنی اور کرپٹ لوگوں کے سامنے سر نہیں جُھکانا۔ ملک کی سب سے بڑی لعنت کرپشن ہے اور پیسہ چوری کر کے باہر بھیجا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن میں لوگ بکے ہوئے ہیں انہوں نے اپنے ضمیروں کو نیلام کیا ہے اور نادرا میں بھی لوگ ایسے لوگ گھسے ہوئے ہیں۔ کیا انہی لوگوں کیساتھ زندگی گزارنی ہے؟ ۔ عمران خان نے مولانا فضل الرحمان پر پھر تنقید کرتے ہوئے کہا فضل الرحمان کہتا ہے کہ عمران یہودیوں کا سازشی ہے۔ مولانا صاحب آپ کے ہوتے ہوئے کسی سازش کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا وقت آ گیا ہے کہ شخصیات کے بجائے نظریات کو ووٹ دیں۔ بزرگ نوجوانوں کو تحریک انصاف میں آنے سے نہیں روک سکتے۔ بزرگوں سے کہتا ہوں وقت آ گیا آپ بھی تحریک انصاف میں آ جائیں کیونکہ خواتین اور نوجوان پہلے ہی تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔
 


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal