News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
ماہر چوروں نے جیولری شاپ سے سونے کے 60 کلو زیورات چوری کر لئے     موصل پر امریکی اتحاد کی بمباری، 230 شہری جاں بحق     خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی احسن اقبال سے ملاقات     خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی وفاقی منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال سے ملاقات     لندن، دہشت گردی سے خوف زدہ خاتون دریا میں کود پڑی     ” عمر انکی 28 سال کیوں نہ ہو جائے ، دماغ ا ن کا 16 سال سے بڑا ہی نہیں ہوتا“     تیس کمپنیوں اور افراد پر امریکی پابندیاں لگ گئیں     کراچی: بچوں کو صحت کی مفت معیاری سہولیات کی فراہمی     عالیہ بھٹ نے انوشکا شرما سے متاثر ہو کر انہیں آئیڈیل مان لیا     2018 میں عمران خان سے خیبر پختونخوا بھی چھین لیں گے: آصف کرمان     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi Dream World Water Park Resort Hotel Ticket & Membership Price 2017 Karachi
Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts Hawksbay Beach Huts Picture & Contact Numbers For Booking Huts
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ Share your views
ایمی ایوارڈز میں’گیم آف تھرونز‘ کا نیا ریکارڈ  [بی بی سی اردو] 19 Sep, 2016
گیم آف تھرونز نے رواں ایمی ایوارڈز میں 12 درجوں میں کامیابی حاصل کی ہے لاس اینجلس میں منعقدہ 68 ویں سالانہ پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز میں مسلسل دوسرے سال ’گیم آف تھرونز‘ کو بہترین ٹی وی ڈرامہ سیریز قرار دیا گيا۔ اس کے علاوہ ’گیم آف تھرونز‘ سیریز نے ایمی ایوارڈ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس نے 24 نامزدگیوں میں 12 میں انعام حاصل کیے ہیں ۔ اس نے مجموعی طور پر 38 ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔جبکہ ’ویپ‘ کو بہترین کامیڈی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس ٹی وی سیریز کی اداکارہ جولیا لوئی ڈریفس کو سیریز میں اداکاری کے لیے کامیڈی میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا جبکہ کامیڈی میں بہترین اداکار کا انعام ’ٹرانسپیرنٹ‘ کے لیے جیفری ٹیمبر کو دیا گیا۔ لاس اینجلس میں مائکروسوفٹ تھیٹر میں ایک رنگا رنگ تقریب کے دوران اتوار کی شام یہ ایوارڈز دیے گئے۔’گیم آف تھرونز‘ ایک افسانوی سیریز ہے جس میں اداکاروں کو ایک خیالی دنیا میں قوت و اقتدار کے لیے ایک دوسرے سے برسر پیکار دکھایا گیا ہے جس میں بے رحمی ہے، طلسم ہے اور ڈریگنز بھی ہیں۔ایچ بی او کی سیریز ’ویپ‘ کو بھی دوسری بار ایوارڈ ملا ہے۔ اس سیریز میں جولیا لوئی فسانوی امریکی صدر کا کردار ادا کر رہی ہیں جو مسند صدارت پر جلوہ افروز ہوتی ہیں۔ جولیا کو تیسری بار ٹی وی سیریز ویپ کے لیے ایوارڈ ملا ٹیٹیانا میسلانی کو ’آرفن بلیک‘ میں اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گيا ہے جبکہ رامی ملک کو ’مسٹر روبوٹ‘ میں اداکاری کے لیے بہترین اداکار کے ایوراڈ سے نوازا گیا ہے۔میسلانی کے لیے یہ پہلا ایمی ایوارڈ ہے وہ بی بی سی امریکہ کی سیریز میں مختلف کردار نبھاتی رہی ہیں اور ان کے تمام کردار مختلف شخصیتوں کا کلون ہیں۔میسلانی کی ان کے کردار کو تنوع کے لیے پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور وہ شو کے چار سیزن میں ایک ماں سے لے کر ایک سفاک قاتل کا مختلف کردار ادا کیا ہے۔’بلڈ لائن‘ کے لیے بن مینڈلسن نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا ہے جبکہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ میگی سمتھ کو ’ڈاؤنٹن ایبی‘ کے لیے دیا گيا ہے۔ اس موقعے پر بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ بھی موجود تھیں خیال رہے کہ یہ سمتھ کا چوتھا ایمی ایوراڈ ہے جبکہ انھیں تیسری بار اسی سیریز کے لیے ایوارڈ دیا گيا ہے۔ وہ ایوارڈ لینے نہیں آئیں اور شو کے میزبان نے مذاق میں کہا کہ ’ایوارڈ کے لیے ہر ایک کا یہاں ہونا ضروری ہے۔‘’ٹرانسپیرنٹ‘ کی خالق جل سولووے نے رپبلکن امیداوار ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ ہٹلر سے کیا اور کہا کہ ’وہ سب سے خطرناک عفریت میں سے ایک ہیں۔‘جل سولووے نے بہترین ہدایت کار کا انعام جیتنے کے بعد یہ بات سٹیج سے باہر میڈیا سے کہی۔منی سیریز یا فلم کے لیے ’امریکی کرائم سٹوری: دا پیپل ورسز او جے سمپسن‘ کو ایوارڈ دیا گيا۔ اداکارہ گیبی اور ہدایت کار جل سولووے کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے ’شرلاک: دا ابومینیبل برائڈ (ماسٹرپیس)‘ کو بہترین ٹی وی فلم کا ایوارڈ ملا۔ورائٹی ٹاک سیریز کا ایوارڈ ایچ بی او کی سیریز ’لاسٹ ویک ٹو نائٹ ود جان اولیور‘ کو ملا۔بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ بھی اس تقریب میں موجود تھیں اور اپنے لباس کے لیے وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal