News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
کھیلوں کی خبریں Share your views
ویسٹ انڈیز ٹیم میں کتنا دم خم ہے؟  [بی بی سی اردو] 20 Sep, 2016
ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپیئن ہے اور اس کی عالمی رینکنگ تیسری ہے جب کہ پاکستان کا عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ساتواں نمبر ہے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 23 ستمبر سے پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات کے طویل دورے کا آغاز تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز سے کرنے والی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کا آغاز 30 ستمبر سے ہوگا اور اس کے بعد تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔٭ اظہر علی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان برقرار ٭ ’ہم ون ڈے کرکٹ میں دنیا سے بہت پیچھے ہیں‘کرکٹ مبصرین اس بات پر متفق ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو زیر کرنا ممکن نہ ہوگا لیکن وہ محدود اوورز کے میچوں میں برابر کا مقابلہ دیکھ رہے ہیں۔ کرکٹ مبصرین اس بات پر متفق ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو زیر کرنا ممکن نہ ہوگا لیکن وہ محدود اوورز کے میچوں میں برابر کا مقابلہ دیکھ رہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت پاکستان کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے اور مصباح الحق کی قیادت میں اس نے انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور جنوبی افریقہ جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف ٹیسٹ میچ جیت رکھے ہیں۔اس کے برعکس ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ایک روزہ میچوں میں کم وبیش ایک جیسی صورت حال سے دوچار ہیں۔ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی عالمی رینکنگ نویں ہے اور ویسٹ انڈیز ایک درجہ اوپر آٹھویں نمبر پر ہے البتہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو پاکستانی ٹیم پر واضح برتری حاصل ہے۔ جزائر غرب الہند کی کرکٹ کافی عرصے سے کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان شدید نوعیت کے اختلافات کا شکار ہے۔ ان اختلافات کا اثر ٹیم کی کارکردگی پر براہ راست پڑا ہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپیئن ہے اور اس کی عالمی رینکنگ تیسری ہے جب کہ پاکستان کا عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ساتواں نمبر ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا اپنے اندرونی مسائل سے دوچار ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں اتنا دم خم ہے کہ وہ محدود اوورز کے مقابلوں میں بھی پاکستانی ٹیم کو قابو کر سکے؟جزائر غرب الہند کی کرکٹ کافی عرصے سے کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان شدید نوعیت کے اختلافات کا شکار ہے۔ ان اختلافات کا اثر ٹیم کی کارکردگی پر براہ راست پڑا ہے۔پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی جس ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان ہوا ہے اس میں وہ چھ کھلاڑی شامل نہیں ہیں جو اس سال انڈیا میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور ان میں سب سے نمایاں نام ڈیرن سیمی کا ہے۔ ڈیرن سیمی کی قیادت میں ویسٹ انڈیز نے دو مرتبہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیتا ہے ڈیرن سیمی کی قیادت میں ویسٹ انڈیز نے دو مرتبہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیتا ہے لیکن انڈیا کے خلاف امریکہ میں ہونے والے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز سے قبل انھیں چیف سلیکٹر نے فون کرکے مطلع کیا کہ وہ نہ صرف اب کپتان نہیں رہے بلکہ ان کی کارکردگی بھی تسلی بخش نہیں ہے کہ وہ عام کھلاڑی کی حیثیت سے بھی ٹیم میں جگہ برقرار رکھ سکیں۔مبصرین ڈیرن سیمی کو ٹیم سے باہر کرنے کے اس فیصلے کو ان کی کارکردگی سے زیادہ ان کی اس تقریر کا نتیجہ قرار دیتے ہیں جو انھوں نے انڈیا میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کے بعد ایڈن گارڈنز میں کی تھی۔ انھوں نے اس موقع پر اپنے کرکٹ بورڈ پر سخت تنقید کی تھی۔ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کا مقابلہ کرنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم میں کرس گیل، لینڈل سمنز اور آندرے رسل جیسے اہم کھلاڑی بھی شامل نہیں ہیں۔اس کے باوجود مبصرین کا خیال ہے کہ موجودہ ٹیم تجربہ کار اور نئے کھلاڑیوں کا امتزاج ہے جو 20 اوورز کی دلچسپ کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ٹیم کی قیادت کارلوس بریتھ ویٹ کررہے ہیں جن کی وجۂ شہرت ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں انگلینڈ کے بین سٹوکس کے آخری اوور میں لگائے گئے لگاتار چار چھکے ہیں۔بریتھ ویٹ کے علاوہ مارلن سیمیولز، ڈوائن براوو، جانسن چارلس اور ایون لوئس بیٹنگ لائن کا حصہ ہیں۔ ایون لوئس نے انڈیا کے خلاف فلوریڈا کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچری بنا رکھی ہے۔کھلاڑیوں کی سلیکشن سے زیادہ اہم بات جو ویسٹ انڈین کرکٹ کے اندرونی مسائل کو اجاگر کرتی ہے وہ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کی برطرفی ہے۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کے فوراً بعد بولنگ کنسلٹنٹ کرٹلی ایمبروز کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا اور اب پاکستان کے خلاف اہم سیریز سے قبل کوچ فل سمنز کی بھی چھٹی کردی گئی ہے۔ان حالات میں ویسٹ انڈیز کے لیے اپنی قوت مجتمع کرکے پاکستانی ٹیم پر مہلک وار کرنا آسان نہ ہوگا۔
View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal