News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
نوازشریف ملک کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں انہیں اب جانا ہی پڑے گا، شیخ رشید     عدالت بلائیں تو 10 ارب کی آفر دینے والے کا نام بتاؤں گا، عمران خان     10 ارب روپے کی آفر لانے والے کا نام کورٹ میں بتاوں گا: عمراں خان      چین کا امریکی تھاڈ سسٹم کے حوالے سے فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان     10ارب کاثبوت نہ دیا تو قانون اورعوام کی عدالت میں گھسیٹیں گے، سعد رفیق     کوئی بعید نہیں ن لیگ نے عمران خان کو آفر کی ہو: اعتزاز احسن     خاں صاحب ! جلسے میں وہ گرج چمک نظر نہیں آ رہی ہے؟:مریم اورنگرزیب     اسرائیلی حملہ خطے میں کشیدگی کا باعث بنے گا: روس     عمران خان کاساتھی ہوں، آخر دم تک لڑوں گا، شیخ رشید     افغانستان میں دو امریکی فوجی فرینڈلی فائرنگ میں ہلاک ہوئے، پنٹاگان     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
World water Park in Karachi, picture World water Park in Karachi, picture
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Neo
تازہ ترین خبریں Share your views
ٹی 20سیریز میں ناقص شیڈولنگ پر ڈیوڈ وارنر اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے [نیو] 11 Jan, 2017

سڈنی:  آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر ٹوئنٹی 20 کرکٹ کھیلنے کا موقع ہاتھ سے نکلنے پرغصے میں آگئے، ناقص شیڈولنگ پر اپنے ہی بورڈ کو کھری کھری سنادیں، کہتے ہیں کہ جب ہمیں اپنے ملک میں ٹی 20 کرکٹ کھیلنے کا موقع ہی فراہم نہ کیا گیا تو ورلڈ ٹرافی کیا خاک جیت پائیں گے۔آسٹریلیا  اسی  ماہ سری لنکا کی تین ٹی20 میچز کی سیریزکیلیے میزبانی کرے گا. یہ میچز میلبورن، گیلونگ اور ایڈیلیڈ میں بالترتیب 17، 19اور 22 جنوری تک کھیلے جائیں گے.

دلچسپ بات یہ ہے کہ جس دن اس سیریز کا اختتام ہوگا اس سے اگلے روز ہزاروں میل دور پونے میں آسٹریلیا کا بھارت سے پہلا ٹیسٹ شیڈول ہے۔ مشکل ترین سیریز کی تیاریوں کیلیے ٹیسٹ اسکواڈ دو ہفتے قبل ہی دبئی پہنچ جائے گا جہاں پر آئی سی سی گلوبل اکیڈمی میں موجود اسپن وکٹوں پر پریکٹس کی جائے گی۔ اس طرح آسٹریلیا کے فرسٹ چوائس ٹوئنٹی 20 پلیئرز کپتان اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر ، عثمان خواجہ اور مچل اسٹارک وغیرہ اپنے ملک میں سری لنکا سے نہیں کھیل پائیں گے۔

ڈیوڈ وارنر اسی بات پر غصہ ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ یہ درست ہے کہ شیڈولنگ کرکٹ آسٹریلیا کا کام ہے، وہ ہی اس کو ترتیب دیتے ہیں، میرا کام کھیلنا اور دوسری چیزوں کے بارے میں زیادہ فکرمند نہ ہونا ہے لیکن میں یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ شیڈولنگ بہت زیادہ ناقص ہے، میں اسے کسی بھی طور پر پسند نہیں کرتا، ہم جیسے وہ کھلاڑی جوکہ ٹی20 ٹیم کا حصہ ہیں ان کے کچھ مقاصد ہیں ہمیں اس مختصر ترین فارمیٹ میں ورلڈ کپ جیتنا ہے، اس کیلیے آپ کو ہر وقت بہترین ٹیم ہی میدان میں اتارنا ہوتی ہے، اگر میں ، اسمتھ، اسٹارک، عثمان اور شان مارش جیسے کھلاڑی آسٹریلیا میں کوئی ٹی20 کرکٹ ہی نہیں کھیلیں گے جہاں پر اگلا مختصرترین طرزکا میگا ایونٹ ہونا ہے تو پھر سلیکٹرز کے لیے ٹیم تیار کرنا مشکل ہوجائے گا۔واضح رہے کہ 2020 میں ورلڈ ٹی20 آسٹریلیا میں منعقد ہوگا تاہم 2018میں بھی ایک ورلڈ ٹی 20 ہوگا جس کے میزبان کا اعلان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا نے مختصر ترین طرزمیں ابھی تک کوئی بھی ٹائٹل نہیں جیتا۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal