News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
شیخوپورہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگرد ہلاک،2فرار     ڈونلڈ ٹرمپ کے روس کے حق میں بیانات سے اوباما انتظامیہ پریشان     سردی کے موسم میں مولی کے ان گنت فوائد     ٹرمپ پر خاتون کی طرف سے ہتک عزت کا دعویٰ     بھارت اترپردیش میں سیکڑوں مسلمان لڑکیوں کو اغوا کے بعد ہندو بنانے کا انکشاف     صلاح الدین ایوبی نے مکہ اور مدینہ پر حملے کی دھمکی دینے والے عیسائی بادشاہ کو شکست فاش کیسے دی     بالوں کو چمکدار اور گرنے سے بچانے کے لیے آزمودہ نسخے     لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند کے ڈیرے ، فلائٹ آپریشن متاثر     سر کی خشکی دور کرنے کے لیے ایسپرین استعمال کیجئیے     تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لیے بھارت کا بھیانک منصوبہ بے نقاب     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Sindh High Court Gives Last Chance In Facebook Account Case Sindh High Court Gives Last Chance In Facebook Account Case
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kuwait starts visa issuance to Pakistanis Kuwait starts visa issuance to Pakistanis
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
کھیلوں کی خبریں Share your views
آسٹریلیا سیریز، ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے اہم [بی بی سی اردو] 12 Jan, 2017
کرکٹ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میس ماضی کا قصہ بن چکا ہے اور اب ٹیم کو 2019 میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کی کوشش کرنی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق جمعہ سے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز سے قبل پاکستان 89 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ پاکستان اس وقت بنگلہ دیش سے دو پوائنٹس پیچھے اور ویسٹ انڈیز سے دو پوائنٹس آگے ہے۔

٭ 'زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہوئی ہے'

٭ مصباح الحق کے لیے ’آئی سی سی سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ‘

2019 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے میزبان ٹیم انگلینڈ اور سات ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ ان سات ٹیموں کا فیصلہ 30 ستمبر 2017 کی ایک روزہ رینکنگ پر ہو گا۔

کوالیفائی نہ کرنے والی چار ٹیمیں اور دیگر چھ ٹیمیں 2018 میں ورلڈ کپ کوالیفائر میں حصہ لیں گی اور ان میں سے بہترین دو ٹیمیں 2019 کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں حصہ لیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق 2019 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ سیریز میں کم از کم ایک میچ جیتنا ضروری ہے۔ اگر پاکستان اس سیریز میں ایک سے زیادہ ایک روزہ میچ میں فاتح ہوتی ہے تو وہ پاکستانی رینکنگ میں اضافی اہم پوائنٹس ہوں گے۔

cricket

اگر پاکستان دو ایک روزہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ 91 پوائنٹس کے ساتھ بنگلہ دیش کے مقابل ہو جائے گا لیکن برابر ہوتے ہوئے بھی بنگلہ دیش سے پیچھے رہے گا۔

آئی سی سی کے مطابق اگر پاکستان آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیت جاتا ہے تو وہ بنگلہ دیش سے پوائنٹس میں آگے نکل جائے گا اور اس کے 2019 ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔

وسری جانب اگر آسٹریلیا چار ایک سے سیریز ہار جاتا ہے تو آسٹریلیا کے پوائنٹس میں کوئی کمی واقع نہیں ہو گی۔ لیکن اگر آسٹریلیا تین دو سے سیریز جیتتا ہے تو آسٹریلیا کے ایک پوائنٹ میں کمی واقع ہو گی۔

آسٹریلیا کو ایک روزہ میچوں کی رینکنگ میں پہلے نمبر سے گرانے کے لیے پاکستان کو یہ سیریز چار ایک سے جیتنی ہو گی۔ تاہم ایسا ہونا ممکن نہیں لگ رہا کیونکہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 16 کے مقابلے میں 33 ایک روزہ میچ جیتے ہیں۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal