News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
پاکستان کی خبریں Share your views
’آخر احمدیوں کو تحفظ کون فراہم کرے گا؟‘ [بی بی سی اردو] 04 May, 2017
ربواہ، احمدی

جماعت احمدیہ کا کہنا ہے کہ احمدیوں کو ان کے عقیدے کے باعث چن چن کر مارا جا رہا ہے۔ (فائل فوٹو)

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں بدھ کی رات جماعتِ احمدیہ سے تعلق رکھنے والے پٹرول پمپ کے مالک بشارت احمد کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔

جماعتِ احمدیہ کے مطابق بشارت احمد کی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی، انہیں مذہبی منافرت کے بنا پر قتل کیا گیا ہے۔

تھانہ صدر خان پور کے محرر افتخار احمد نے بی بی سی اردو کی حنا سعید کو بتایا کہ تین مئی کی شب آٹھ بجے بشارت احمد ظاہر پیر روڈ پر واقع اپنے پٹرول پمپ سے گھر کے لیے روانہ ہوئے تو نامعلوم افراد نے اُن پر حملہ کر دیا۔

بشارت احمد کے داماد عطا القدوس نے ان کے قتل کی ایف آئی آر تھانہ صدر خان پور میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کروائی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شہادتیں جمع کر لی گئی ہیں اور کیس کی تفتیش اب ہومِسائیڈ ڈیپارٹمنٹ کرے گا۔

72 سالہ بشارت احمد کے سوگواران میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

دوسری جانب جماعت احمدیہ کے ارکان نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بشارت احمد کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان جماعت احمدیہ پاکستان سلیم الدین نے بی بی سی کی حنا سعید سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’احمدیوں کو ان کے عقیدے کے باعث چن چن کر مارا جا رہا ہے اور حکام نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔آخر احمدیوں کو تحفظ کون فراہم کرے گا؟‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’گذشتہ 35 دنوں میں بشارت احمدتیسرے احمدی ہیں جنہیں صوبہ پنجاب میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل مارچ میں ننکانہ صاحب میں ملک سلیم لطیف اور اپریل میں لاہور میں ڈاکٹر اشفاق احمد کو قتل کیا گیا تھا۔‘

جماعتِ احمدیہ پاکستان کی طرف سے 2016 میں جاری کی جانے والی ایک سالانہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ سال کے دوران احمدی برادری کے خلاف سترہ سو سے زیادہ نفرت انگیز خبریں اور تین سو تیرہ مضامین شائع کیے گئے تھے۔ جبکہ اس دوران احمدی جماعت کے 6 افراد کو قتل کیا گیا۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal