اسپتالوں میں لاشیں ہی لاشیں ہیں۔۔۔ امریکہ میں رہنے والے پاکستانی گلوکار سلمان احمد کا ہولناک انکشاف

ہماری ویب  |  Apr 08, 2020

پاکستان کے معروف بینڈ جنون کے گٹارسٹ اور سنگر سلمان احمد نے ہولناک انکشاف کر کے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

گلوکار سلمان احمد نے وسیم بادامی کے پروگرام میں ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'امریکہ میں حالات بہت زیادہ خراب ہیں۔ وہاں کے مناظر مانو ایسے ہیں جیسے قیامت آگئی ہو، سڑکیں سنسان پڑی ہیں اور اسپتالوں میں لاشیں ہی لاشیں ہیں'۔

انہوں نے بتایا کہ 'نیویارک اس وقت وار زون ہے جس کی وجہ سے یہاں کورونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے'، گلوکار نے انکشاف کیا کہ 'وہاں لوگوں کو اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے بھی انتظار کرنا پڑ رہا ہے'۔

واضح رہے دو روز قبل سلمان احمد نے اپنے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ اختیار کر لیا تھا۔

سلمان احمد نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ 'کورونا وائرس جان لیوا نہیں ہے بس ہمیں احتیاط کی ضرورت ہے، اگر کسی کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آتی ہے تو وہ خود کو آئسولیٹ کرے اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات پابندی سے کھائے، البتہ میں کلونجی، شہد، لیموں اور دیگر اشیا استعمال کر رہا ہوں'۔

اپنی طبیعت کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر گلوکار کا کہنا تھا کہ 'میری طبیعت بہت زیادہ خراب ہے، کھانسی اور نزلے کی بھی شکایت ہے، اور سر بھی چکرا رہا ہے'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More