ریاض: گلف سنیما فیسٹیول کے اختتام پر تقسیم ایوارڈ تقریب

اردو نیوز  |  Apr 22, 2024

ریاض میں چوتھے گلف سنیما فیسٹیول کی تقریب کے آخری دن سینما انڈسٹری کی معروف شخصیات اور فنکاروں کی موجودگی میں ایوارڈ  جیتنے والوں میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔

سعودی عرب کی نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گذشتہ روز سنچیر کو منعقد ہونے والی تقریب میں سعودی عرب کے ابراہیم الحساوی کی سربراہی میں جیوری نے ایوارڈ ونر نامزد کئے۔

جیوری کے اراکین میں بحرین سے بسام الثوادی، قطر سے راودا الثانی، عمان سے زادجلی، کویت سے خالد امین، متحدہ عرب امارات سے نجوم الغانم اور ابراہیم الثانی شامل تھے۔

سعودی عرب میں بننے والی فلم ’ھجان‘ نے  بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ جیتا، یہ فلم دو بھائیوں کی اپنے پسندیدہ اونٹ کو بچانے کی کہانی ہے جس میں عمر العطوی اور عبدالمحسن النمر نے عمدہ اداکاری کی۔

عمر العطاوی کو اپنے کردار کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا جب کہ جیری فاس بینڈر کے کام کو سراہتے ہوئے  فلم نے بہترین فوٹو گرافی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

مملکت میں بننے والی فلم ’ھجان‘ نے  بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ جیتا۔ فوٹو عرب نیوزبحرین کی مریم زمان کو فلم ’میاء  ورد‘ میں خوبصورت ایکٹنگ کرنے پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین مختصر فلم کا ایوارڈ  مزنہ المسافر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کلاؤڈز‘ کو دیا گیا۔

ریاض میں منعقدہ تقریب میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ منصور الظہری کی آب و ہوا میں تبدیلی کی نمائش ’سوئمنگ 62‘ کو  ملا ہے۔

بحرین کی مریم زمان کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ فوٹو انسٹاگرامزیاد الحسین نے بہترین ہدایت کے طور پر اپنی فلم ’شیبانی ہانی‘ کے لیے دو ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔

بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک کا ایوارڈ خالد الکمار کو ان کی موسیقی پر دیا گیا جو قدیم افسانوں پر مبنی فلم ’حوجن‘ میں پیش کی گئی۔

گلف سنیما فیسٹیول سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔

رواں سال گلف سنیما فیسٹیول میں 29 فلموں کی نمائش، تین تربیتی ورکشاپس کے ساتھ چھ ثقافتی سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔

فلم ’ھجان‘ دو بھائیوں کی پسندیدہ اونٹ کو بچانے کی کہانی ہے۔ فوٹو انسٹاگرامکمیشن کے سی ای او عبداللہ القحطانی نے تقریب کے دوران تقریر میں کہا کہ یہ فیسٹیول خطے میں فلمی شعبے کی حمایت اور خلیجی ممالک کے درمیان سینما میں تعاون کا عزم رکھتا ہے۔

آخر میں عبداللہ القحطانی نے  مملکت میں فیسٹیول اور فلم سیکٹر کے ساتھ ساتھ خلیج تعاون کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ کی سرپرستی اور تعاون پر شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More