ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اختیارات ختم، نئی ایجنسی قائم

اردو نیوز  |  May 04, 2024

وفاقی حکومت نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کے اختیارات ختم کر دیے ہیں۔

بدھ کو حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قیام سے متعلق نوٹیفکیشن گزٹ آف پاکستان میں شائع کیا۔

گذشتہ ہفتے 24 اپریل کو جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی ایک الگ اتھارٹی کے طور پر وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرے گی۔

نیشنل سائبر کرائمز انوسٹیگیشن ایجنسی کا سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہو گا۔ ڈائریکٹر جنرل کم از کم گریڈ 21 کا افسر ہو گا جبکہ اس عہدے کے لیے عمر کی حد 63 برس قبل کی گئی ہے۔

اس نئی ایجنسی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دوسرے ضروری عہدے بھی ہوں گے۔

 نوٹیفیکشن میں بیان کی گئی تفاصیل کے مطابق ڈی جی کو دو برس کے دورانیے کے لیے وفاقی حکومت تعینات کرے گی۔

’ایف آئی اے سائبر کرائمز کی تمام انکوائریاں، تحقیقات اور اثاثے ایجنسی کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More